پاکستانی نژاد ڈاکٹر نے امریکہ میں تہلکہ مچا دیا ،ہیرو قرار

Pakistani Dr Big Achievement

واشنگٹن: امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چوہدری کو شعبہ طب میں خدمات انجام دینے پر ہیرو قرار دیا گیا ہے،امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کارڈیک جادوگر (میجیشن)کے نام سے مشہور ڈاکٹر حنا چوہدری کارڈیا لوجسٹ، سائنس دان اور محقق ہیں۔

انہوں نے ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنے والے مریضوں کے پٹھوں کی نشو نما کے حوالے سے ایک جدید طریقہ کار متعارف کرایا، جس کو اب مختلف مریضوں پر آزمایا جارہا ہے اور یہ مفید بھی ثابت ہورہا ہے،ڈاکٹر حنا چوہدری کا نام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے اہم عہدیداران میں شامل ہوتا ہے  جبکہ انہوں نے نیشنل ریسرچ سروس کا ایواڈ بھی اپنے نام کیا۔

ڈاکٹر حنا چوہدری کا شمار دنیا کی 20بااثر مسلم   خواتین میں ہوتا ہے، امریکی سفارت خانے نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں سائنسی میدان میں خدمات انجام دینے والی مسلم خواتین، امریکی مسلمان خواتین کا بھی شکریہ ادا کیا۔