بھارت کے کشمیریوں سے روا غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،نگران وزیراعلیٰ پنجاب

 بھارت کے کشمیریوں سے روا غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،نگران وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کے کشمیریوں سے روا غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

یوم یکجہتی کشمیر پر  اپنے ایک  پیغام میں  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،  پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی،  بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے، روزانہ ماؤں کے بیٹے  مارے جا رہے ہیں۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری اور انہیں ہراساں کیا جاتا ہے،  بھارت کے کشمیریوں سے روا غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،، کشمیری اس وقت لاک ڈاؤن میں زندگی گزار رہے ہیں۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ اقوام عالم کو کشمیریوں کے دکھ درد کا احساس ہونا چاہئے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کاحق خودارادیت ناگزیر ہے،بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں،  پاکستانی قوم بھارتی فوجی محاصرےکےشکارکشمیریوں  کیلئےبھرپورحمایت کااعادہ کرتی ہے۔