پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کا پہلا نمائشی میچ کوئٹہ میں جاری ہے

پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کا پہلا نمائشی میچ کوئٹہ میں جاری ہے

 کوئٹہ :پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن  کا پہلا  نمائشی میچ آج بگٹی کرکٹ اسٹڈیم میں  کھیلا جا رہا ہے  ۔

پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے  پہلے  نمائشی میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ جاری ہے ،27سال کے بعد کوئٹہ میں منعقد ہونے والے اس بڑے ایونٹ کے لیے بھر پور  تر تیاریاں  کی گئی ہیں ،اس بڑے ایونٹ کے لیے  بگٹی کرکٹ  اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے ۔
 

  شائقین کرکٹ  کی کثیر تعداد سٹڈیم میں موجود ہے ، کرکٹ کے دلدادہ افراد ایونٹ کے حوالے سے خاصے پر جو ش ہیٰں ۔
 
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ  میچ کے انعقاد کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے  ہیں ۔