کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف

کوئٹہ: بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا۔


پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

افتخار احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے ،خوشدل شاہ 36، عبدالواحد بنگلزئی 28، احسن علی 5، سرفراز احمد اور نواز نے 4، 4 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے میچ میں 3، عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔