سعودی عرب میں گاڑیوں کے پرزے چرانے والےپاکستانی گروہ کے ارکان گرفتار

سعودی عرب میں گاڑیوں کے پرزے چرانے والےپاکستانی گروہ کے ارکان گرفتار

جدہ :سعودی عرب میں پولیس نے کاروائی کرکے گاڑیوں کے پارٹس چوری کرنے والے پاکستانی اور بنگالی گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق چار پاکستانی اور تین بنگالی تارکین وطن پر مشتمل گروہ دار الحکومت ریاض کے مغربی علاقوں میں سرگرم تھا، اور مہنگے اور نئی گاڑیوں کے مختلف قیمتی پارٹس کو چوری کرکے انھے اسپیئر پارٹس کی دکانوں کے ذریعے فروخت کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق گروہ کے گرفتار پاکستانی ملزمان کے نام زن محمد غلام، محمد عنان غلام، محمد عرفان غلام اورسلمان غلام بتائے گئے ہیں، جبکے بنگالی ارکان کو فصل امام حسن احمد، عبدالمنان ابرار اور ہارون ماں کے نام سے شناخت کی گئی ہے۔