ملکہ برطانیہ اپنے ہی محافظ کی گولی سے بال بال بچ گئیں

لندن :عمر 90 سال سے زیادہ، اقتدار 60 سال سے زیادہ ملکہ آج بھی برطانیہ میں بہت مقبول ہیں۔برطانیوی اخبار کے مطابق ملکہ رات کے وقت بکنگم پیلس کے باغیچے میں چہل قدمی کے لیے آئیں تو محافظ نے سمجھاکوئی اجنبی محل میں گھس آیا ہے ۔
جس پر وہ گولی مارنے کے لیے تیار ہو گا، لیکن گولی چلانے سے پہلے اس نے آواز لگائی دی کون ہے ۔جس پر ملکہ نے آواز دی کہ وہ چہل قدمی کے لیے آئی ہے ۔جبکہ محافظ کا کہنا تھا، اگر وہ گولی چلا دیتا ،تو غضب ہو جاتا،تو اس پر ملکہ نے کہا کہ آئندہ سے وہ گھنٹی بجا کر باغچے میں آیا کرے گی ۔
یہ واقعہ تو چند سال پہلے کا ہے لیکن خبروں کی زینت اب بنا ہے ۔بہرحال ملکہ کی صحت آج کل اچھی نہیں رہتی اسی لیے اس بار وہ کرسمس کی تقریبات میں نا آسکیں۔