ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان حتمی فیصلے سے پہلے ہی مشکوک

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان حتمی فیصلے سے پہلے ہی مشکوک

لاہور: (ابراہیم بادیس) اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جائلز کلارک کے دورہ پاکستان سے لا تعلقی کا اظہار کردیا ہے۔ ترجمان آئی سی سی کے مطابق سربراہ ٹاسک فورس کا دورہ پاکستان آئی سی سی رکن کی نہیں بلکہ ذاتی حیثیت سے ہوگا۔
چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے حالیہ بیان میں دعوی کیا تھا کہ جائلز کلارک آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔ جنہیں سیکورٹی معاملات پر بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بارے میں مثبت خبر آئے گی۔
تاہم آئی سی سی ترجمان کے بیان کے بعد جائلز کلارک کے ذاتی دورہ پاکستان سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ ٹیم پاکستان بھیجنے پر راضی ہوگا یا نہیں، اس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔