پانامہ کیس ،وزیراعظم کے وکلا نے عدالتی سوالات کا تحریری جواب جمع کرادیا

پانامہ کیس ،وزیراعظم کے وکلا نے عدالتی سوالات کا تحریری جواب جمع کرادیا

اسلام آباد:پاناما کیس میں وزیراعظم کے وکلا نے عدالتی سوالات کا تحریری جواب جمع کرادیا۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکلا کو ثابت کرنا ہو گا کہ گلف اسٹیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم وزیر اعظم کے بینک اکاؤنٹ میں رہی، اگر ایسا نہیں ہوا تو ہمیں مشکل ہو گی۔ ایسا لگتا ہے بارہ ملین درہم بیس سال تک خرچ نہیں ہوئے، یہ بھی بتانا ہوگا کہ سرمایہ کاری قطر اور جائیداد لندن میں کیسی بنی ‎۔  جبکہ پی ٹی آئی وکیل نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے کاخط مکمل فراڈ جبکہ وزیراعظم اوران کے بچوں کے موقف میں تضاد ہے ۔

جسٹس اعجازافضل  نے کہا کہ ثابت کرنا ہو گا گلف اسٹیل کی رقم وزیر اعظم کے بینک اکاونٹ میں رہی، اگر ایسا نہیں ہوا تو ہمیں مشکل ہو گی، ایسا لگتا ہے 12 ملین درہم 20 سال تک خرچ نہیں ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا یہ بھی بتانا ہوگا کہ سرمایہ کاری قطر اور جائیداد لندن میں کیسی بنی۔

پی ٹی آئی کے وکیل  نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ  قطری خط مکمل فراڈ ،وزیراعظم اوران کے بچوں کے مؤقف میں تضاد ہے۔

مصنف کے بارے میں