حکومت کا قومی تاریخ اور ادبی ورثہ ڈویژن کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کا اعلان

 حکومت کا قومی تاریخ اور ادبی ورثہ ڈویژن کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کا اعلان

اسلام آباد:وزیرا عظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی اب اہل علم و دانش کی سربراہی میں آپریشن ضربِ قلم کی بھی شدید ضرورت ہے،دیکھنا چاہیے کہ کس طرح علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ دے کر انتہا پسندی اور عدم برداشت کے رویے پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔دھرتی سے دہشت گردی کو پاک کریں گے، جب تک علم و ادب سے لگن رہی ، مسلمان سرخرو رہے،ادیب، شاعر، دانشور اور اہل قلم کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،حکومت قومی تاریخ اور ادبی ورثہ ڈویژن کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کا اعلان کرتی ہے

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف نے منعقدہ چار روزہ ادبی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہزاروں افراد دہشت گردی کا ایندھن بنے، انتہا پسندی ملک میں عدم برداشت اور دہشتگردی کا سبب بنتی ہے ،آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، دھرتی سے دہشت گردی کو پاک کریں گے۔ اہل قلم خواب، ان پر عمل اور جدوجہد کا جذبہ دیتے ہیں،علامہ اقبال نے قرارداد پاکستان سے 10 سال قبل پاکستان کا خواب دیکھا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم فنکاروں کی قدر کرتے ہیں اور انہیں بے قدری کی موت نہیں مرنے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک علم و ادب سے لگن رہی ، مسلمان سرخرو رہے،ادیب، شاعر، دانشور اور اہل قلم کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن کے فروغ کے لیے ادیبوں اور دانشوروں کا اہم کردار ہے، اہل قلم و دانشور محبتوں کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کی نظر آنے والے زمانے پر بھی ہوتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ شاعروں اور ادیبوں کی تحریریں دلوں کو گرماتی ہیں، اہل قلم خواب، ان پر عمل اور جدوجہد کا جذبہ دیتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کی کئی قوموں نے علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنایا، علامہ اقبال نے قرارداد پاکستان سے 10 سال قبل پاکستان کا خواب دیکھا۔نواز شریف نے کہا کہ علم وادب سے محروم ہوئے تو پستی اورغلامی کا شکار ہوئے، اسلام اس کائنات کا سب سے بڑا انقلاب ہے،

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال آپ کی توجہ چاہتی ہے کیوں کہ یہی رویے انتہا پسندی میں بدل جاتے ہیں اور انتہا پسندی معاشرے میں عدم برداشت اور دہشت گردی کا سبب بنتی ہے