پاناما کا ہنگامہ:سپریم کورٹ میں روزانہ کی سماعت نے کپتان کی امیدیں بڑھا دیں

پاناما کا ہنگامہ:سپریم کورٹ میں روزانہ کی سماعت نے کپتان کی امیدیں بڑھا دیں

اسلام آباد: کپتان نے پاناماکیس پر سپریم کورٹ سے دو ہفتوں میں فیصلے کی امید باندھ لی،کل عدالت میں اصل پتہ کھیلنے کا دعویٰ بھی کر دیا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائی کو متاثر نہیں کرنا چاہتے،جو فیصلہ آئے من و عن قبول کرلیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو عدالت میں ثابت کریں گے کہ مریم نوازمےفیئرفلیٹس کی بینی فیشل اونر ہیں،،اگلے پیر تک کیس ختم ہو جائے گا اور پھر ہارنے والوں کی کہانیاں سنیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قطرے شہزادے کو جیل سے بچنے کیلئے پاکستان نہ آنے کا مشورہ دے دیا،،کیس کمزور پڑنے پر ن لیگ بار بار وکیل بدلنے لگی ہے،موٹو گینگ کے مزید جھوٹ نہیں چل سکیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کرپشن کا پیساباہر بھجوایااور بچوں کا نام لگادیا، ابھی تو یہ بھی بتانا ہو گا کہ 34 ملین ڈالر کہاں سے آئے ؟کابینہ اربوں کی کرپشن کو کتنا بچا سکے گی۔

مصنف کے بارے میں