شام میں جنگ بندی کی مانیٹرنگ، روس اور ترکی کا نیا فارمولہ

شام میں جنگ بندی کی مانیٹرنگ، روس اور ترکی کا نیا فارمولہ

حلب: شام میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیز فائر کے ایک ہفتے کے روزانہ کی بنیاد پر اس کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں جنگ بندی معاہدے کے دو بڑے ضامنوں روس اور ترکی نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کے لیے ایک لائحہ عمل وضع کیا ہے۔

دونوں ممالک شام میں جنگ بندی کی فضائی مانیٹرنگ کے لیے مصنوعی سیاروں سے کام لیں گے۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے مقامات کے تعین کے لیے بغیر پائلٹ ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔ باغیوں اور حکومتی زیرکنٹرول علاقوں کے نقاط تماس اور سرحدوں کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کشیدگی کا شکار ہونے والے علاقوں کے نقشوں کا مسلح افواج کے نقشوں سےموازنہ کیا جائے گا۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو اور انقرہ نے شام میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے شام کی سرزمین پرمشترکہ مانیٹرنگ ٹیمیں، جھڑپوں سے متاثرہ مقامات، حساس جگہوں اور لڑائی والے مقامات کے اطراف میں روسی اور ترک فوجی بھی تعینات کیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں