اظہر علی نے محسن حسن خان کا ریکارڈ توڑدیا

اظہر علی نے محسن حسن خان کا ریکارڈ توڑدیا

سڈنی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہرعلی بطور اوپنرآسٹریلیا  میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز بنائے اور وہ رن آﺅٹ ہوگئے۔نائب کپتان کا ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے محسن حسن خان کا 390 رنزبنانے کا ریکارڈ توڑرکر زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز سابق اوپننگ بیٹسمین محسن حسن خان کے نام تھا جنہوں نے 390 رنز بنا رکھے ہیں۔ اظہر علی نے ان کا یہ ریکارڈ سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز توڑا۔یاد رہے اظہر کو اس سے قبل میلبورن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔