بھارتی کرکٹ بورڈ 100کروڑ خرچ کرکے بھی مقدمہ ہار گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ 100کروڑ خرچ کرکے بھی مقدمہ ہار گیا

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ قانونی بلوں کی مد میں100کروڑ روپے خرچ کرنے کے باجود سپریم کورٹ میں مقدمہ ہار گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بی سی سی آئی نے2013 آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے مقدمے کی کارروائی کے دوران 100 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کی کارروائی میں بورڈ نے یومیہ 9لاکھ روپے مختلف سطح پر خرچ کیے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز سپریم کورٹ کے فیصلے تک2013 سے چلنے والے مقدمے کی 91 سماعتیں ہوئی تھیں۔