نیویارک ٹائمز کو بڑا جھٹکا، ایپل نے چین کی مان لی

 نیویارک ٹائمز کو بڑا جھٹکا، ایپل نے چین کی مان لی

بیجنگ : چینی حکام کی درخواست پر ٹیکنالوجی کی معروف امریکی کمپنی ایپل نے اپنے ’چائنہ ایپ سٹور‘ سے اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایپ کو ہٹا دیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ قاریئن کو ’آزادنہ نیوز کوریج‘ تک رسائی سے بعض رکھنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ انھیں یہ بتایاگیا تھا کہ اس ایپ سے چینی قواعد و ضوابط کی مخالفت ہوتی ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ اس سے کن اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ چین میں اپنا مواد دستیاب کروانے میں مغربی میڈیا کو ایک مدت سے پریشانیوں کا سامنا رہا ہے۔ بیشتر میڈیا اداروں کو بہت بار بند کیا جا چکا ہے جبکہ بعض کو تو مستقل طور پر بلاک کر دیا گیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایپل نے 23 دسمبر کو انگریزی اور چینی دونوں زبانوں میں چین میں اس کی ایپ کو اپیل سٹور سے ہٹا لیا تھا۔نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایپل سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا ہے۔

مصنف کے بارے میں