بھارتی شو بگ باس میں اوم سوامی کی خاتون سے نا مناسب حر کت

بھارتی شو بگ باس میں اوم سوامی کی خاتون سے نا مناسب حر کت

نئی دہلی : بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس کے حالیہ سیز ن میں پاکھنڈی بابا اوم سوامی نے وی جے بانی پر اپنا پیشاب پھینک دیا جس کے بعد نیشنل ٹی وی پر ایسی شرمناک حرکت کرنے پر بگ باس کی انتظامیہ نے خودساختہ پنڈٹ’ اوم سوامی‘ کے گھر سے باہر کردیا ۔واضح رہے کہ بگ باس میں بھارت کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو کچھ عرصے کے لیے ایک گھر میں رکھ کر انہیں کچھ ٹاسک دئیے جاتے ہیں اور پھر عوامی فیصلے سے گھر میں موجود لوگوں کو ریٹنگ دی جاتی ہے ۔

تفصیل کے مطابق بگ باس کے حالیہ سیز ن میں بھارت کے ایک خودساختہ پنڈت اوم سوامی کو بھی شامل کیا گیا جو اپنی متنازعہ حرکتوں کی وجہ سے شہرتت حاصل کر رہا تھا ۔اوم سوامی بگ باس کی جانب سے ملنے والا ہر ٹاسک برباد کرنے کی کوشش کرتا اور گھر میں موجود دیگر لوگوں سے بھی لڑتا رہتا تھا ۔بگ باس کےے گھر میں اگلے ہفتے کی کپتانی کے لیے وی جے بانی اور اوم سوامی کے درمیان  مقابلہ تھا جس میں وہ اپنے خراب رویے کی وجہ سے ناکام ہو گیا اور گھر میں موجود تمام افراد نے بانی کی حمایت کی جس پر اوم سوامی شدید ناراض ہو گیا اور انتہائی گھٹیا حرکت کرتے ہوئے ایک کپ میں پیشاب کیا اور پھر اسے بانی کے اوپر پھینک دیا جس سے نہ صرف بانی بلکہ گھر میں موجود دیگر لوگ بھی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔

مصنف کے بارے میں