ترکی میں عدالت کے باہر کار بم دھماکہ ،ہلاکتوں کا خدشہ

ترکی میں عدالت کے باہر کار بم دھماکہ ،ہلاکتوں کا خدشہ

استنبول: ترکی میں عدالت کے باہر کار بم دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس میں کم سے کم 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا ترکی کے شہر ازمیر کی ایک عدالت کے باہر ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع نے  بتایا کہ پولیس نے جوابی کارروائی میں دو مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تیسرے دہشت گرد کی تلاش جاری ہے۔ترکی کے سرکاری میڈیا اور مقامی حکام کے مطابق ترکی کے ساحلی شہر ازمیر کی ایک عدالت کے باہر کار کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ ترک پولیس کی جوابی کارروائی میں دو مشتبہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 10 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لایا جاچکا ہے۔