ڈبلیو ڈبلیو ای میں پاکستانی ریسلر نے حریف کو ناکوں چنے چبوا دیے

ڈبلیو ڈبلیو ای میں پاکستانی ریسلر نے حریف کو ناکوں چنے چبوا دیے

شکاگو: پاکستانی نژاد امریکی ریسلر مصطفیٰ علی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد اپنے اسرائیلی حریف نوم ڈار کو چت کردیا۔ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی نژاد ریسلر مصطفیٰ علی نے یہ دنگل اپنے ہوم ٹاؤن شکاگو میں جیتا۔

اسرائیلی نژاد اسکاٹش ریسلر نوم ڈار نے ابتداء میں مصطفیٰ علی پر حاوی ہونے کی کوشش کی تاہم علی نے اپنی پھرتی اور طاقت کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے نوم ڈار کو چاروں خانے چت کردیا۔ انہوں نے یہ مقابلہ ڈبلیو ڈبلیو ای 205 لائیو ایونٹ میں جیتا اور وہ ایونٹ میں مزید کامیابیوں کے لیے بھی پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ علی پہلے پاکستانی ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای میں شرکت کررہے ہیں.