ترک طلبا نے بغیر ڈرائیور کے بموں کو ناکارہ بنانے والی گاڑی تیار کرلی

ترک طلبا نے بغیر ڈرائیور کے بموں کو ناکارہ بنانے والی گاڑی تیار کرلی

استنبول : برصا میں ایک کالج کے سٹوڈنٹس نے دفاعی صنعت میں استعمال کی جانے والی بغیر ڈرائیور کے ایک گاڑی تیار کی ہے۔ یہ گاڑی جو ایک چھوٹے سے ٹینک کی مانند ہے بم کی تلاش، اسے ناکارہ بنانے اور بارودی سرنگوں کی صفائی کےلئے استعمال کی جائے گی۔ بغیر ڈرائیور کے یہ گاڑی ”برصا علی“ اناطولیہ کالج کے طلبا کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔

دو سال قبل تیاری کے مرحلے کا آغاز کرنے والی اس گاڑی کو اسلحے کے استعال اور بموں کو ناکارہ بنانے کے مقصد کےلئے استعمال کیا جائے گا۔ اس گاڑی نے دنیا کے مختلف مقامات میں ہونے والے مقابلوں میں بھی کئی ایک پوزشنیں حاصل کی ہیں۔