زبیدہ آپا انتقال کر گئیں

زبیدہ آپا انتقال کر گئیں

کراچی:معروف ماہر امور خانہ زبیدہ طارق انتقال کر گئی ہیں ۔
زبیدہ طارق کچھ عرصہ سے بیمار تھیں،ان کو گزشتہ روز طبیعت کی خرابی کی صورت میں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔زبیدہ طارق معروف دانشور اور لکھاری انور مقصود کی ہمشیرہ تھی،مرحومہ کی عمر 72برس تھی،ان کو کچھ عرصہ قبل ڈینگی بھی ہوا تھا۔
ان کے بھائی انور مقصود نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈٰیفنس میں اداکی جائے گی۔