نئے ویزا ضابطوں کی وجہ سے 10 لاکھ افراد کی امریکا بدری کا خدشہ:بھارتی میڈیا

نئے ویزا ضابطوں کی وجہ سے 10 لاکھ افراد کی امریکا بدری کا خدشہ:بھارتی میڈیا

واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد مسلمان ممالک سمیت دیگر ممالک بھی پریشانی سے دوچار ہیں ۔نت نئے قوانین کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک کو نئی مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں ایچ ون بی ویزا کے ضابطوں میں تبدیلی کے باعث 10 لاکھ افراد کو امریکا بدر کرنے کا خطرہ ہے جو گرین کارڈ کے انتظار میں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان10 لاکھ افراد میں بڑی تعداد بھارتیوں کی ہے۔ایک سوفٹ ویئر باڈی کا کہنا ہے کہ اس طرح نقصان دونوں ملکوں کا ہوگا کیونکہ امریکا میں سوفٹ ویئر کے تربیت یافتہ افراد کی کمی ہوجائے گی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ حال ہی میں کہہ چکے ہیں امریکی سامان خریدو، امریکیوں کو ملازمت دو۔بھارت میں مہندرا گروپ نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہی ہے تو پھر بھارتیوں کا وطن وا پسی پر خیر مقدم کیا جائے گا۔