خوش قسمت ٹیکسی ڈرائیورکی 3ارب 67کروڑ 47لاکھ روپے کی لاٹری نکل آئی

خوش قسمت ٹیکسی ڈرائیورکی 3ارب 67کروڑ 47لاکھ روپے کی لاٹری نکل آئی

لندن: برطانیہ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کی اڑھائی کروڑ پائونڈ کی لاٹری نکل آئی۔گلوسیسٹر کے علاقے کے رہائشی ریزلی نامی ٹیکسی ڈرائیور نے اچانک کروڑ پتی بن جانے پر اپنی پانچ بیٹیوں، والدہ چار بہن بھائیوں کی شاندار دعوت کی۔

انہوں نے بتایا کہ اب وہ اپنے لئے چار بیڈ رومز والا گھر خریدیں گے جس میں سوئمنگ پول بھی ہوگا تاہم وہ یہ گھر اپنے علاقے گلوسیسٹر میں ہی خریدیں گے جہاں انہوں نے اپنی ساری زندگی گذاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے کی گئی بکنگ پر سروس فراہم کرنے کے بعد ٹیکسی چلانا چھوڑ کر ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔

واضح رہے برطانیہ میں ایسی بیش قیمت لاٹری کی فروخت قانونی طور پر کی جاتی ہے اور اسے کسی بھی ملک کےافراد خرید سکتے ہیں ۔