شمالی کوریا نے آخر کار مذاکرات کی پیش کش قبول کر لی

شمالی کوریا نے آخر کار مذاکرات کی پیش کش قبول کر لی

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی جانب سے آئندہ ہفتے مذاکرات کی پیش کش قبول کر لی ہے۔ جنوبی کوریا نے بات چیت کے آغاز کے لیے 9 جنوری کی تاریخ دی تھی۔ طویل کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں میں بہتری کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور جنوبی کوریا کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے باعث دونوں ملکوں میں تناؤ رہتا ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے ایک وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے شمالی و جنوبی کوریا آمنے سامنے بیٹھ کر سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کے وفد کی شرکت پربات کر سکتے ہیں۔جنوبی کورین وزیر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے باہمی مفاد کے امور پر بھی گفتگو ہو سکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں