محراب پور کے پرائمری سکول میں اچانک سانپ گھس آیا،بچے خوفزدہ،بھاگ کر جان بچائی

محراب پور کے پرائمری سکول میں اچانک سانپ گھس آیا،بچے خوفزدہ،بھاگ کر جان بچائی

محراب پور:ٹھارو شاہ کے وارڈ 8 میں قائم حاجی علی نواز بڑدی پرائمری سکول میں اچانک سانپ گھس آیا جس پروہاں تعلیم حاصل کرنے میں مصروف معصوم بچے خوفزدہ ہوگئے اور انہوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

تفصیلات کے مطابق چاردیواری سے محروم سکول کسی بھوت بنگلے سے کم دکھائی نہیں دیتا اور وہاں بچے سخت سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ سکول کے اطراف کو سانپوں نے اپنی آماجگاہ بنائے رکھا ہے اور آئے روزخطرناک سانپوں کا سکول میں گھس آنا معمول بن چکا ہے۔سکول میں زیور تعلیم حاصل کرتے بچے سانپوں کے سکول میں آنے کی وجہ سے شدید خوف کا شکار ہیں۔

اس مشکل کو ختم کرنے کیلئے سکول کے اساتذہ و دیگر نے منتخب نمائندوں اور افسروں کو کئی بار شکایات دیں مگر کہیں سے بھی دادرسی نہیں ہوئی۔انہوں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ خوفزدہ ماحول کے باعث بچوں کی پڑھائی کا حرج ہورہا ہے اسلئے اعلیٰ حکام کو چاہیے کہ سکول کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔