نئی اور پرانی گاڑیوں کا ریکارڈکمپیوٹرائزڈکرنیکا فیصلہ

نئی اور پرانی گاڑیوں کا ریکارڈکمپیوٹرائزڈکرنیکا فیصلہ

لاہور :محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے تمام پرانی و نئی گاڑیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ، اپ ٹو ڈیٹ اور درست کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔پروگرام کے تحت ایسے تمام صارفین جن کے پاس کاریں ، موٹر سائیکل یا دیگر کسی قسم کی ٹرانسپورٹ موجودہے، ان کو ہدایت کی گئی ہیکہ وہ اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ درست کرنے کیلئے 31 جنوری تک ان اقدامات سے استفادہ یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں کسی مشکل یاپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔ 

ڈائریکٹوریٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب کی ہدایت پر دو ماہ کے قلیل عرصہ میں شہریوں کی تمام پرانی و نئی گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم کیاگیاہے جس کے تحت کوئی بھی شہری ٹول فری نمبر 08000-9966پر رابطہ کرکے اپنے زیر استعمال گاڑی ، کار ، موٹر سائیکل کی ملکیت ، رجسٹریشن ، ادا شدہ ٹوکن ٹیکسوں کی تفصیلات سے مکمل آگاہی حاصل کرسکے گا۔انہوں نی کہاکہ اگر کسی گاڑی کے مالک کو ریکارڈ میں کوئی درستگی درکار ہو تو وہ اس ضمن میں اپنے ضلع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے رابطہ کرسکتاہے۔