افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش حملے سے 20 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش حملے سے 20 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب فورسز کی جانب سے علاقے میں منشیات کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور بمبار نے خود کو فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑایا جب کہ جائے وقوعہ پر موجود اہلکاروں نے بھی دھماکے کو خودکش قرار دیا ہے۔ دھماکے کے بعد فوری طور پر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں و لاشوں کو سٹی اسپتال منتقل کردیا۔ 

ادھر داعش نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حملے میں 80 کے قریب اہلکار ہلاک ہوئے۔