سارہ علی خان کی ان دیکھی ویڈیو لیک

سارہ علی خان کی ان دیکھی ویڈیو لیک

ممبئی: معروف بھارتی اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی ان دیکھی ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سیف علی خان کی بیٹی کمرے میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھی" تم ہی ہو" گانا گنگنا رہی ہیں ۔لیکن سارہ کے گانے سے اندازہ نہیں لگایا جا رہا کہ وہ گانا گنگنا رہی ہیں یا ارجیت کے گانے کا مذاق اڑا رہی ہیں ۔

\


یاد رہے کہ سارہ علی خان نے فلمی پردے پر اپنی جگہ بنانے کیلئے اپنے وزن میں واضح کمی کی تھی ۔ سارہ علی خان سیف اور امریتا کی بیٹی ہے۔ سیف کے امریتا سے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی اور سیف سے طلاق کے بعد دونوں بچے امریتا کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔