اداکارہ دپیکا پڈوکون آج 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

اداکارہ دپیکا پڈوکون آج 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

ممبئی: لاہور بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔ ان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں پیدا ہوئیں اور پرورش بنگلور میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ انہوں نے دو ہزار سات میں فلم اوم شانتی اوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

اس کے لئے انہیں بہترین نئی اداکارہ کا فلم فیئرایوارڈ حاصل کیا۔ ان کی کامیاب فلموں میں لو آج کل، یہ جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس، باجی راؤ مستانی شامل ہیں۔

انہوں نے فلم ریٹرن آف زینڈر کیج سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ان کی آنے والی فلم پدماوتی تنازعات کا شکار ہو گئی لیکن بھارتی فلم سنسر بورڈ نے اسے نمائش کی اجازت دے دی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں