دبئی میں بارہ سالہ بچی سے دست درازی کرنے والابھارتی ڈرائیور گرفتار

دبئی میں بارہ سالہ بچی سے دست درازی کرنے والابھارتی ڈرائیور گرفتار

دبئی  میں اپنے ہم وطن بھارتی شہری کی بارہ سالہ بیٹی کے ساتھ مسلسل دست درازی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری نے اپنے ہم وطن کو گھر میں بچوں کے لانے لے جانے کے لیے ڈرائیوررکھا ۔ مگر بھارتی ڈرائیور نے کچھ عرصہ بعد ہی اپنے مالک کی بارہ سالہ بیٹی کی نیم برہنہ تصاویر بنا لیں۔

بارہ سالہ بچی نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ ڈرائیور مسلسل ایک سال سے اس سے دست درازی کرتارہاہے ۔ اس کا کہناتھا کہ ڈرائیور نے اس کی چند نیم برہنہ تصاویر اتاریں اور اسکے بعد اسے بلیک میل کرنے لگا ۔

لڑکی کا مزید کہناتھا کہ ڈرائیور اکثر اسے اپنے آپ کو مار دینے کی ( خودکشی ) کرنے کی دھمکی دیتا تھا ۔ جس کی وجہ سے اسے یہ خوف ستائے رکھتا تھا کہ کہیں اس کی وجہ سے اس کے گھر والے مشکل میں نہ پھنس جائیں ۔ 

دست درازی کے لیے ڈرائیور اکثر اسے کچن میں لے جاتا تھا۔ تاہم گزشتہ دنوں جب ڈرائیور اس سے دست درازی کرکے گیا تو اس نے اپنے والدین کو سب بتا دیا جس کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ 

پولیس حکام کا کہناہے کہ ڈرائیور نے ابتدائی تحقیات میں ہی اپنے جرم کا اقرار کر لیا ۔ اور اس کے خلاف متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی ۔