برطانیہ میں ”کتوں“ کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا انوکھا طریقہ دریافت

برطانیہ میں ”کتوں“ کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا انوکھا طریقہ دریافت

لندن:آئے دنوں دنیا میں بجلی پیدا کرنے کے نت نئے طریقے دریافت کئے جارہے ہیں اور اس حوالے سے یورپ سب پربازی لے گیا ۔برطانیہ نے کتوں کے فضلے کو سٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

برطانوی اخبار میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق کاﺅنٹی وورسسٹر شائر میں پالتو کتوں کو لیکر تجربات کئے گئے اور اس سلسلہ میں کئے جانیوالے تمام تجربات کامیاب رہے۔

جو تجربہ کیا گیا اس کے مطابق پالتو کتوں کے فضلے کو واشنگ مشین جیسے ایک ڈبے میں جمع کیا گیا اور اس ڈبے کو سٹریٹ لائٹ کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔جمع کیا گیا کہ فضلہ گزرتے وقت کیساتھ خوردبینی جرثوموں میں تبدیل ہوتا گیا جس سے نہ صرف فصلوں میں استعمال کرنے کیلئے قدرتی گیس حاصل ہوئی بلکہ اس عمل سے بننےوالی میتھین گیس سے سٹریٹ لائٹ بھی جلنے لگیں۔

مشین ایجاد کرنیوالے برائن ہارپر نامی شخص نے اخبار کو بتایا کہ فضلے سے بجلی پیدا ہوتی دیکھ کر لوگوں کو یہ بتایا جاسکتا ہے کہ کتوں کا فضلہ بھی کام کی چیز ہے۔