سعودی شہری 95کی بجائے 91نمبر کا پیٹرول استعمال کرنے لگے

سعودی شہری 95کی بجائے 91نمبر کا پیٹرول استعمال کرنے لگے

ریاض :سعودی عرب میں  یکم جنوری 2018ءسے پٹرول کے نرخوں میں اضافے کے بعد صارفین نے پٹرول 95 کو خیر باد کہہ کر 91 استعمال کرنا شروع کردیا۔


پٹرول اسٹیشنوں پر 95 کے بجائے 91 گیسولین پیٹرول بھروانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ ان دونوں کے نرخوں میں واضح فرق ہے۔ الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق چونکہ عوام میں 91 گیسولین پیٹرول کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جسکی وجہ سے پٹرول اسٹیشنوں پر 91 کم پڑنے لگا ہے جبکہ 95 ضرورت سے زیادہ مقدار میں مہیا ہے لیکن اس کی مانگ میں نمایاں کمی آگئی ہے۔