کراچی میں وی آئی پی کلچر کے خلاف شہری متحد ہو گئے

کراچی میں وی آئی پی کلچر کے خلاف شہری متحد ہو گئے

کراچی: وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی جانب پہلا قدم سامنے آ گیا۔ کراچی میں کسی خاص شہری کیلئے بند کی گئی سڑک عام شہریوں نے کھلوا دی۔ ٹریفک پولیس نے طارق روڈ پر پر اللہ والی چورنگی کے قریب راستہ کسی وی آئی پی کیلئے بند کر رکھا تھا منٹوں میں گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں۔

فکس اٹ کے ایک کارکن نے آواز اٹھائی تو دیگر شہری بھی ہم آواز ہو گئے۔ سڑک پر کھڑی رکاوٹوں کو بزور طاقت ہٹا دیا اور پولیس کھڑی منہ دیکھتی رہ گئی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں