ثناء اللہ زہری کی کرسی ہلنے لگی، کابینہ کے 2 مزید ارکان چھوڑ گئے

ثناء اللہ زہری کی کرسی ہلنے لگی، کابینہ کے 2 مزید ارکان چھوڑ گئے

کوئٹہ: بلوچستان میں سیاسی ہلچل جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری کی کرسی ہلنے لگی کیونکہ کابینہ کے دو مزید ارکان ساتھ چھوڑ گئے۔ وزیر ایکسائز عبدالماجد ابڑو اور وزیر محنت و افرادی قوت راحت جمالی نے استعفے دے دیئے۔

دونوں نے اپنے استعفے گورنر بلوچستان کو بھجوا دیئے ہیں۔ عبدالماجد ابڑو کو دو روز قبل اایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مقرر کیا گیا تھا۔اب تک بلوچستان کابینہ سے 5 ارکان الگ ہو چکے ہیں۔

عبدالماجد ابڑو اور راحت جمالی سے پہلے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر ماہی گیری سرفراز ڈومکی اور مشیر سماجی بہبود پرنس احمد علی نے استعفے دیئے تھے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے ق لیگ کے امان اللہ نوتیزئی کو برطرف کر دیا ہے تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں