یمن کی جانب سے سعودی عرب پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ

یمن کی جانب سے سعودی عرب پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ

ریاض: سعودی ایئر ڈیفنس فورسز نے یمن سے سعودی حدود میں فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

عرب نیوز کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شمالی صوبے نجران کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا جسے سعودی ڈیفنس فورسز نے فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ میزائل یمن سے فائر کیا گیا۔

عرب نیوز کا مزید کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے زیرانتظام نیوز چینل المسیرا ٹی وی پر میزائل سے متعلق خبر چلنے کے بعد سعودی ڈیفنس فورسز نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔