سیاسی رہنما خود ہی ملک کو بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان

سیاسی رہنما خود ہی ملک کو بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستانی کی کسی عدالت نے25 سال تک لاڈلےکاکیس نہیں سنا کیونکہ ملک کے ادارے مفلوج ہو چکے ہیں اور ان لوگوں نے اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں اور ملک کے سیاسی رہنما خود ہی ملک کو بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا اصغر خان کی سیاست میں بے شمار خدمات ہیں وہ ایماندار، صادق اور امین تھے جبکہ مجھے خوشی ہوئی تھی کہ اصغر خان نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی میں ضم کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا اصغر خان نے انتخابات میں دھاندلی پر بڑی جدوجہد کی اور عدالت نے فیصلہ کیا لیکن ایف آئی اے ابھی تک اصغر خان کیس پر بیٹھی ہوئی ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت نے پیسے لیکر بے نظیر بھٹو کے خلاف الیکشن لڑا تھا لیکن ہم اصغر خان کیس پر پوری طرح پیش رفت کریں گے۔

عمران خان نے وزیر اعلی شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پاکستان کا سب سے بڑا ڈرامے باز شہباز شریف ہے اور انہوں نے الزام لگایا کہ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ نے انتہا پسند گروپوں کو پالا ہوا ہے جبکہ شہباز شریف ہر روز نیا ہیٹ پہنتا ہے یہ امریکیوں کو خوش کرنے کیلئے کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا امریکا نے اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا ہے لیکن امریکی موجودہ رویے کا ذمے دار اپنے ملک کے اشرافیہ کو قرار دیتا ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں