ملکوں کے اندرونی معاملات میں امریکہ کی مداخلت شرمناک ہے :روس

ملکوں کے اندرونی معاملات میں امریکہ کی مداخلت شرمناک ہے :روس


ماسکو: روس نے مختلف ملکوں کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو باضابطہ طور پر امریکہ کے ہاتھ کاٹنا ہوں گے، امریکی صدر کا ایرانی مظاہرین کو عنقریب پاداش دینے کا وعدہ، انتہائی بے شرمانہ مداخلت ہے۔


روسی سینیٹ کی بین الاقوامی کمیٹی کے چیئرمین نے دنیا کے دیگر ملکوں خاص طور سے ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو باضابطہ طور پر امریکہ کے ہاتھ کاٹنا ہوں گے۔روسی سینیٹ کی بین الاقوامی کمیٹی کے چیئرمین کونسٹینٹن کاساچوف نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران میں بلوا کرنے والوں کو عنقریب پاداش دینے کا وعدہ، انتہائی بے شرمانہ مداخلت ہے اور اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جانا چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ روس بھی ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی حمکراں ٹولے کی بے شرمانہ مداخلت اور عوام کو تشدد اور بلوے پر اکسائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔