سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے یمن سے آنے والا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا

سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے یمن سے آنے والا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا

ریاض: سعودی ایئر ڈیفنس فورسز نے یمن سے سعودی حدود میں فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر  دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روزحوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شمالی صوبے نجران کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا جسے سعودی ڈیفنس فورسز نے فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ میزائل یمن سے فائر کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حوثی باغیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا جس میں یماما رائل پیلس کو نشانہ بنایا جانا تھا تاہم سعودی فورسز نے اس کوشش کو ناکام بنایا۔

گزشتہ سال نومبر میں بھی حوثی باغیوں کی جانب سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا تاہم سعودی ڈیفنس فورسز نے جوابی میزائل داغ کر اس کوشش کو ناکام بنادی۔