پاکستان نےامریکی دھکمیوں کا مناسب جواب دیا، طاہرالقادری

 پاکستان نےامریکی دھکمیوں کا مناسب جواب دیا، طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ امریکہ جان لے کہ دھمکی دینے والی زبان نہیں چلے گی،پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کرکوئی چیزعزیز نہیں،سیاسی یاذاتی اختلافات ایک طرف پاکستان کیلئے ہم سب متحد ہیں، پاکستان نےامریکی دھکمیوں کا مناسب جواب دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں۔امریکہ کوپاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرناہوگا،پاکستان کی قربانیوں کااعتراف نہ کیاجانا کوئی انصاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام کی جانب سے امریکی دھکمیوں کا مناسب جواب دیا گیا ۔ طاہر القادری نے کہا کہ طاہرالقادری نے کہاکہ امریکہ نے پاکستان کانام واچ لسٹ میں ڈالا۔جبکہ امریکہ میں بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں۔امریکا کوبھی اپنانام واچ لسٹ میں ڈالنا چاہیے۔امریکہ نے بھارت کوواچ لسٹ میں کیوں نہیں ڈالا؟

انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان سے علیحدگی برداشت نہیں کرسکتا۔کیونکہ امریکا پاکستان کے بغیرافغانستان میں چل ہی نہیں سکتا۔پاکستان کے سوا دنیا کی کوئی طاقت بھی افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکتی۔افغان مہاجرین کی ذمہ داری کیا صرف پاکستان کی ہے؟ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے بھارت کوافغانستان کاتھانیدارکیوں بنایاہے؟ بھارت کا افغانستان سے نہ توبارڈراور نہ ہی روایات ملتی ہیں۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے چارسال تک وزارت خارجہ کاعہدہ اپنے پاس رکھا۔حکمران ذاتی مفادات کیلئے ہرچیزداو¿ پرلگادی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف خداکیلئے جلد ٹی وی پرآکرسارے رازکھولیں۔میرے پاس بھی نوازشریف کے بارے بہت سے رازہیں۔