پاکستان کی مدد کے بغیر امریکہ خطے میں مفادات حاصل نہیں کر سکتا : امریکی پروفیسر

پاکستان کی مدد کے بغیر امریکہ خطے میں مفادات حاصل نہیں کر سکتا : امریکی پروفیسر


واشنگٹن :امریکی جارج میسن یونیورسٹی کے پروفیسر جیمز وٹ کا کہنا ہے پاکستان کی مدد کے بغیرخطے میں مفادات حاصل نہیں کئے جاسکتے، ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں اہم پارٹنرشپ کونقصان پہنچایا۔


تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلسل نا معقول فیصلوں کے باعث امریکا میں اپنے صدر کے خلاف آوازیں اٹھنے والی آوازیں بڑھنے لگیں، پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات پر جارج میسن یونیورسٹی میں امیگریشن ریسرچ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں پاکستان کے ساتھ اہم پارٹنرشپ کونقصان پہنچایا۔


امریکی صدر کے لاابالی پن پر پروفیسر جیمز نے کہا صدرٹرمپ کو اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے دوسروں کی پرواہ نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدرٹرمپ کا رویہ کسی طورپربھی سفارتی نہیں، سفارتی تعلقات کو ٹوئٹر پر چلانا سفارتی آداب کیخلاف ہے۔پروفیسر جیمز وٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو اپنا رویہ اور زبان محتاط انداز میں استعمال کرنی چاہیے ، پاک امریکہ کشیدہ تعلقات کسی کیمفادمیں نہیں،پاکستان کی مدد کیبغیرخطے میں مفادات حاصل نہیں کئے جاسکتے۔