ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا پاکستان کا دورہ کریں گے

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا پاکستان کا دورہ کریں گے


لاہور : ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا پاکستان آرہے ہیں جہاں پر وہ تماشائیوں کیلئے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں جس کے پیش نظر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا پاکستان میں پہلی بارآ رہے ہیں تمام سکیورٹی اداروں کی جانب سے جان سینا کو بہتر سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے بلٹ پروف انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں ۔یاد رہے اس سے قبل گزشتہ سال امریکی باڈی بلڈرز کائی گرین ٹام بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جس کے بعد اب ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا بھی پاکستان آ رہے ہیں ۔