ٹرمپ امریکہ میں مقبولیت کھو رہے ہیں : سیدہ عابدہ حسین

ٹرمپ امریکہ میں مقبولیت کھو رہے ہیں : سیدہ عابدہ حسین


اسلام آباد:اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوبہ سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں مقبولیت کھو رہے ہیں اور اپنی عوام کی توجہ ملکی مسائل سے ہٹانے کے لیے متنازع خارجہ پالیسی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔


نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا، تاہم اقوام متحدہ نے اس اقدام کے خلاف قراردار بھاری اکثریت سے منظور کی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کا ساتھ اکثر ریاستوں کو مہنگا پڑتا ہے، ہم نے ان کے ساتھ جو طویل دوستانہ سفر طے کیا، اس سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوا، اب امریکا اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔


سابق پاکستانی سفیر نے بتایا کہ امریکا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو اپنے تعلقات ترکی، ایران، روس اور چین کے ساتھ اتنے موثربنا لینے چاہیں کہ جنوبی ایشیا میں ہمارا ایک مضبوط اتحاد بن سکے اور اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہمیں امریکا کی خاص ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔