آئی پی ایل فرنچائز نے کرس گیل کی چھٹی کرادی

آئی پی ایل فرنچائز نے کرس گیل کی چھٹی کرادی

ممبئی : دنیائے کرکٹ کے معروف جارحانہ بلے باز کرس گیل کو کیرئیر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے انہیں ڈراپ کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن کیلئے فرنچائزوں نے سکواڈ میں برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت رائل چیلنجرز بنگلور نے کوہلی کو 17 کروڑ کے عوض برقرار رکھا مگر کرس گیل کی چھٹی کرا دی ہے۔ ویرات کوہلی واحد کھلاڑی ہیں جنہیں آئی پی ایل کیلئے مختص 15 کروڑ سے زائد رقم میں برقرار رکھا گیا جبکہ اس فرنچائز نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور سرفراز خان کو بھی سکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔ اوپنر کرس گیل چھٹی ہونے کے بعد نیلامی میں شریک ہوں گے اور خریدار کے منتظر رہیں گے۔
اسی طرح ممبئی انڈینز نے روہت شرما، ہردیک پانڈیا اور جسپریت بمرا کو اپنے سکواڈ میں برقرار رکھا ہے جبکہ شاہ رخ خان کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے ویسٹ انڈین کھلاڑی سنیل نارائن اور اینڈرے رسل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی ڈیئر ڈیولز نے بھارت کے نوجوان کھلاڑی رشبھ پنٹ، کرس موریس اور شریاس آئیر کو ٹیم کا حصہ رکھا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد نے کپتان ڈیوڈ وارنر اور بھنشور کمار جبکہ پابندی کے بعد واپس آنے والی چنائی سپر کنگز کی ٹیم نے بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی، سریش رائنا اور روندرا جدیجہ کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔پریتی زنٹا کی ٹیم کنگز الیون پنجاب نے اشر پٹیل کو برقرار رکھا ہے جبکہ سن رائزرز حیدر آباد نے کپتان ڈیوڈ وارنر اور بھارتی باو¿ لر بھوینشور کمار کو برقرار رکھا ہے۔ اسی طرح راجستھان رائلز کی ٹیم نے سٹیون سمتھ کو برقرار رکھا ہے۔

'