صباءقمر کی نئے ڈرامہ سیریل’ چیخ‘ کے سیٹ سے تصاویر نے دھوم مچادی

صباءقمر کی نئے ڈرامہ سیریل’ چیخ‘ کے سیٹ سے تصاویر نے دھوم مچادی
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:اپنی جاندار اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بننے والی اداکارہ صباءقمر کی نئی ڈرامہ سیریل’چیخ‘ کے سیٹ پر لی گئی تصاویر نے دھوم مچادی ہے۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
cf259ff00cb09d15959347454bc2fce6

cf259ff00cb09d15959347454bc2fce6

تفصیلات کے مطابق بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ کا پہلا پوسٹر اور چوتھا ٹیزر گزشتہ دنوں جاری کیا گیا۔اس سیریل کی کہانی زنجیل عاصم شاہ نے تحریر کی ہے جس کے پروڈیوسر فہد مصطفی ،ڈاکٹر علی کاظمی جبکہ ڈائریکٹر بدر محمود ہیں۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

نجی ٹی وی کے میگا پراجیکٹ میں صباءقمر لیڈ رول کررہی ہیں جن کے مقابل بلال عباس ہیں۔کاسٹ میں شامل دیگر فنکاروں میں نورالحسن،اعجاز اسلم اور عزیقہ ڈینئل قابل ذکر ہیں۔ڈرامے میں خواتین سے وابستہ ایک اہم سماجی مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسی سلسلے میں اداکارہ صباءقمر کی کچھ ایسی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر اس ڈرامہ سیریل کو لیکر سنجیدہ اور محنت کررہی ہیں۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

سامنے آنے والی تصاویر ڈرامہ سیریل’چیخ‘ کے سیٹ سے لی گئی ہیں جہاں پر اداکارہ سیریل کا سکرپٹ بڑے انہماک سے پڑھنے میں مصروف ہیں۔خیال رہے کہ ڈائریکٹر بدر محمود کے سابقہ سیریل ’ایسی ہے تنہائی‘ نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔