رواں سال ابھی تک پاکستانی عمرہ زائرین سب سے زیادہ رہے ہیں ، وزارت حج

رواں سال ابھی تک پاکستانی عمرہ زائرین سب سے زیادہ رہے ہیں ، وزارت حج
کیپشن: وزارت حج و عمرہ سعودی عربیہ آفیشل فیس بک اکاؤنٹ

جدہ : سعودی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے مملکت آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد کے بارے میں تفصیلات سامنے آئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 27ربیع الاالثانی 1440ھ تک 2555201عمرہ ویزے جاری کیے گئے ۔
اب تک 2183031متعمر ارض مقدس پہنچے ۔ ان میں سے 408611موجود ہیں جبکہ 1772420عمرہ اور زیارت سے فارغ ہو کر وطن لوٹ چکے ہیں ۔تاہم یہاںیہ بتانا قابل ذکر ہے کہ ان عمرہ زائرین میںسب سے زیادہ پاکستانی عمرہ زائرین رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ رواں برس ہرماہ کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد دنیا بھر سے آئے ہوئے عمرہ زائرین سے زیادہ رہی جو کہ ایک اعزاز کی بات ہے ۔