دپیکا پڈوکون آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

دپیکا پڈوکون آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں
کیپشن: اس موقع پر انہوں نے مداحوں سے کچھ خاص شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ انسٹاگرام

ممبئی: اداکارہ دپیکا پڈوکون نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ رنویر سنگھ سے شادی کے بعد یہ ان کی پہلی سالگرہ ہے اور اس موقع پر انہوں نے مداحوں سے کچھ خاص شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ بہت زبردست ہونے جا رہا ہے۔ آپ سب سے یہ شیئر کرنے کے لیے مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا‘۔

 

اس کاؤنٹ ڈاؤن سے واضح ہوتا ہے کہ جیسے ہی یہ دورانیہ مکمل ہو گا دپیکا اپنے مداحوں سے کچھ زبردست خبر شیئر کرنے والی ہیں۔اب مداحوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ یہ خبر دپیکا کی نئی فلم سے متعلق ہے یا اُن کی ذاتی زندگی کے حوالے سے۔

خیال رہے گزشتہ سال دپیکا رنویر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں اور انہوں نے شادی کی تقریب اٹلی میں کی تھی۔