پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز،قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ 16 جنوری سے شروع ہوگی

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز،قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ 16 جنوری سے شروع ہوگی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا آفیشل ثنا میر آفیشل ٹیوٹر اکاؤنٹ

 کراچی:قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ 16 جنوری سے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز طے ہیں، قومی کیمپ کے لیے ممکنہ 24کھلاڑی طلب پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک کولز کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے .

تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز ساؤتھ اینڈ کلب پر کھیلے جائیں گے اور ون ڈے سیریز دبئی کی آئی سی سی اکیڈ می پر ہوگی، ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم 26 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔   31 جنوری کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا ۔

یکم فروری کو دوسرا اور 3 فروری کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا پاک ویسٹ انڈیز پہلا ون ڈے انٹر نیشنل 7 فروری کو شیڈول ہے، 9 فروری کو دوسرا اور 11 ۔فروری کو تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔