ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان

ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان
کیپشن: وزیراعظم کے پاس وقت ہوا تو ٹرینوں ٹریکرز لگائے جانے کا افتتاح کر دیا جائے گا، شیخ رشید۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی سمری کی زبانی منظوری لے لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال 6 ماہ میں دو وی، وی آئی ٹرینیں چلائیں گے جبکہ 6 ماہ میں دو وی، وی آئی پی ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں۔

اس ماہ جب وزیراعظم کے پاس وقت ہوا تو ٹرینوں ٹریکرز لگائے جانے کا افتتاح کر دیا جائے گا جب کہ ریلوے کا ایف ایم ریڈیو بھی شروع کر رہے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عدالت نے ریلوے کی زمین پر لیز کی پابندی لگا دی ہے اور 5 سال کے لیے لیز دینے کی اجازت دی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ رائل پام سے ریلوے کے 3 ارب روپے لینے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔