سابق چیئرمین پی سی بی ذوالفقار بخاری انتقال کرگئے،احسان مانی کا اظہار افسوس

سابق چیئرمین پی سی بی ذوالفقار بخاری انتقال کرگئے،احسان مانی کا اظہار افسوس
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔۔ پی سی بی ڈاٹ کام آفیشل اکاؤنٹ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) اور چیئرمین احسان مانی  نے سابق پی سی بی کے 19ویں چیئرمین ذوالفقار علی شاہ بخاری کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔


پی سی بی کی طرف جاری کیے جانے والی پریس ریلیز میں 19ویں چیئرمین کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

23d8a8f7303cc0e46e7c6ac7d8bbb984

سابق چیئرمین نے 1995سے لیکر 1998تک چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں ۔ 1996کے ورلڈ کپ کے منعقد کروانے میں پی سی بی چیئرمین کی بہترین خدمات رہیں۔

پی سی بی کے حالیہ چیئرمین احسان مانی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ” مجھے ذوالفقار علی بخاری کی اچانک موت کادکھ ہو ا ، مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا وہ بہت نیک اور اچھے انسان تھے ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ وہ ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر بھی تھے ۔ پی سی بی پریس ریلیز میں لکھا کہ وہ ان کی موت پر ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔‘‘