شیخ رشید نواز شریف کے ووٹ پر منتخب ہوئے، رانا ثناءاللہ

 شیخ رشید نواز شریف کے ووٹ پر منتخب ہوئے، رانا ثناءاللہ
کیپشن: بشکریہ فوٹو فیس بک

اسلام آباد:شیخ رشید نے کبھی اپنا نہیں کھایا ، شیخ رشید جن لوگوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں ،انہی لوگوں نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے تیروں کا رخ وفاقی وزیر ریلوے کی جانب کیا اور کہا کہ شیخ رشید کابیان ریکارڈ پر ہےجس میں انہوں نے کہا ہے کہ  انہوں نےکبھی اپنا نہیں کھایا۔شیخ رشید کہتا ہے کہ میں نمبر ون سےدشمنی کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید وہ وقت بھول گیا جب اس نے کہا تھا کہ میں سیٹیں جیت کرنوازشریف کی قدموں میں رکھوں گا۔شیخ رشید نے دوسیٹوں پر الیکشن لڑا اور کہتے رہے ہیں کہ یہ نوازشریف کی امانت ہیں۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشیدنوازشریف کےووٹ پرمنتخب ہوئے اور  6مرتبہ وزیر رہے۔شیخ رشیدنے جوسیٹ چھوڑی اس پربھتیجےکو الیکشن لڑایاجسےبدترین شکست ہوئی۔اس بار پھربھتیجےکوالیکشن لڑایا جو بمشکل چندسو  ووٹوں سےجیتا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید جن کو برابھلا کہہ رہےہیں،انہی لوگوں نےملک کومشکل ترین وقت سےنکالا۔انہوں نے مشرف دور کی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب مشرف آیاتو  شیخ رشید  چوہےکی طرح چھپ گئےاور 8 سال بعد واپس آئے ۔رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید کو یاد کرواتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید تم 1999 میں نواز شریف کے ساتھ تھے۔