شاؤمی سمارٹ فون کمپنی 2019 میں ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کروائے گی

شاؤمی سمارٹ فون کمپنی 2019 میں ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کروائے گی
کیپشن: فوٹو بشکریہ: سام ابراہم ٹوئیٹر اکاؤنٹ

نیویارک :جہاں  سمارٹ فونز کمپنیاں ڈبل فولڈ ایبل فون متعارف کروانے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں وہی چائنی کمپنی شاؤمی ٹرپل فولڈ ایبل فون پر کام کر رہی ہے۔

مشہور زمانہ ٹیکنالوجی نیوز لیکر ایون بلاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شئیر  کی ہے جس میں یہ  دعویٰ کیا ہے کہ شاؤمی سمارٹ فون کمپنی ٹرپل فولڈ ایبل فون پر کام کررہی ہے  یہ فون دوسرے فولڈ ایبل سمارٹ فون کی پروٹو ٹائپ سے بلکل مختلف ہے جس میں فون کی دو سائیڈز بیک ورڈ کی طرف فولڈ ہو سکتی ہیں ۔ 

60718a8cdc1f11a9583af2201263ad56

ویڈیو میں ایک سمارٹ فون دیکھایا گیا ہے جس کا ٹیبل سائز کا بڑا سا ڈسپلے ہے اس پر گوگل میپس کو استعمال کیا جارہا ہے  جس کی دونوں سائیڈز فولڈ ہیں جیسا کہ ایک عام فون کی ہوتی ہیں ، ویڈیو کے ذریعے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ڈیوائس شاؤمی کمپنی کی ہے یا کسی اور کی  لیکن اس سے پہلے ای ٹی نیوز  کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شوؤمی آؤٹ فولڈنگ فون پر کام کر رہی ہےجو  2019 میں لانچ کیا جائے گا۔ 

تاہم اگر اس افواہ پر یقین کر لیا جائے تو شاؤمی کمپنی فولڈ ایبل فون کی اس دوڑ میں نیا ٹرینڈ متعارف کر وادے گی ۔