واٹس ایپ ، ڈارک موڈ کا فیچر متعارف کروانے کے لیے تیار

واٹس ایپ ، ڈارک موڈ کا فیچر متعارف کروانے کے لیے تیار
کیپشن: فوٹو بشکریہ: سوشل میڈیا اکاؤنٹ

کیلیفورنیا : واٹس ایپ دنیا بھر میں استعمال ہونے والی مشہور ترین ایپ ہے جو اپنے صارفین کی آسانی اور سہولت کے لیے نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے، پچھلے دنوں واٹس ایپ نے گروپ اپ ڈیٹ کا دلچسپ فیچزر متعارف کروایا تھا  اب کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہاہے کہ واٹس ایپ ڈراک موڈ کا فیچرز متعارف کروانے جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، چیٹ مسیجنگ موبائل ایپ اپنی آنے والی ایپ ڈیٹ میں ڈارک موڈ کا فیچرز لے کر آ رہی ہے،اگر یہ خبر سچ ثابت ہوتی ہے تو یہ اپ ڈیٹ  2009 میں لانچ ہونے والی سادہ سی ایپ کو مذید خوبصورتی سے آرستہ کر دے گی  جبکہ ابھی تک صارفین واٹس ایپ میں وال پیپر اور بیک گراؤنڈ تبدیل کر سکتےہیں۔

دوسری طرف فیس بک نے کچھ ماہ پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی موبائل ایپ کے ڈارک موڈ پر کام کر رہی ہے، ابھی کچھ ہی دن پہلے کمپنی  فیس بک میسنجر کے ڈارک موڈ کا ٹیسٹ شروع کر چکی ہے۔

ڈارک موڈ کی لانچنگ ایک اچھا فیصلہ ہے جیسا کہ بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پہلے ہی ڈارک موڈ کا فیچرز متعارف کروا چکے ہیں جس کو صارفین کی طرف سے کافی سراہاگیا ۔